23 فروری 2015 - 12:09
مکہ مکرمہ کےاجلاس میں سلفی وہابی دہشت گردوں کی پرزور مذمت

اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے زیر اہتمام " اسلام اور دہشت گردی مخالف جنگ " کے موضوع پر4روزہ بین الاقوامی کانفرنس مکہ مکرمہ میں شروع ہوگئی ہے جس میں سلفی وہابی دہشت گردوں کی پرزور مذمت کی گئی ہے حتی دہشت گردوں کے سب سے بڑے حامی ملک سعودی عرب نے بھی اب کھل کر اپنے پروردہ دہشت گردوں کی مذمت شروع کردی ہے سعودی عرب نے مالی امداد اور جہادی فتوؤں کے ذریعہ دہشت گردوں کی بہت بڑی حوصلہ افزائی کی تھی۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے زیر اہتمام " اسلام اور دہشت گردی مخالف جنگ " کے موضوع پر4روزہ بین الاقوامی کانفرنس مکہ مکرمہ میں شروع ہوگئی ہے جس میں سلفی وہابی دہشت گردوں کی پرزور مذمت کی گئی حتی دہشت گردوں کے سب سے بڑے حامی ملک سعودی عرب نے بھی اب کھل کر اپنے پروردہ دہشت گردوں کی مذمت شروع کردی ہے سعودی عرب نے مالی امداد اور جہادی فتوے صادر کرکے دہشت گردوں کی بہت بڑی حوصلہ افزائی کی تھی۔

سعودی عرب کے نئے بادشاہ نے اس کانفرنس کے نام اپنے پیغام میں سلفی وہابی دہشت گردوں کی پرزور مذمت کرتے ہوئے انھیں عالمی امن کے لئے خطرہ قراردیا ہے۔ ملک سلمان نے کہا کہ سلفی وہابی دہشت گرد اپنے وحشیانہ اور بہیمانہ اقدامات کے ذریعہ اسلام کے تشخص کو خراب کررہے ہیں۔ اس سے قبل سعودی عرب نے شام میں سلفی وہابی داعش دہشت گردوں کی بہت بڑی مالی امداد کی تھی اور سعودی مفتیوں نے جہادی فتوؤں کے ذریعہ سلفی وہابی دہشت گردوں کی بےپناہ حمایت کی تھی سعودی مفتیوں نے حتی جہاد النکاح کے نام پر عورتوں کو بھی دہشت گردوں کے ساتھ نکاح کرنے کی ترغیب دی تھی ۔ لیکن آج وہی سعودی عرب اپنے بہیمانہ اقدامات سے پشیمان ہو کر سلفی وہابی دہشت گردوں کی پر زور الفاظ میں مذمت کررہا ہے۔ سعودی عرب اب دہشت گردوں کی اس لئے بھی مذمت کررہا ہے کہ داعش دہشت گرد تنظیم نے اپنے خلیفہ ابو بکر البغدادی کے جانشین مکہ اور مدینہ میں مقرر کردیئے ہیں۔

.......

/169